پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

ملاقات کے دوران ملک بھر بالخصوص کرم پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال، گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، تنظیمی امور اور زائرین کو درپیش مسائل سمیت مختلف اہم معاملات پر قائد ملت جعفریہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتُہ) سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں علامہ سید علی رضا نقوی نوّر اللہ مرقدہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔

ملاقات کے دوران ملک بھر بالخصوص کرم پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال، گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، تنظیمی امور اور زائرین کو درپیش مسائل سمیت مختلف اہم معاملات پر قائد ملت جعفریہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ سرزمینیں اور امریکی بحری بیڑا ایک بار پھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان مسائل پر مرکزی سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور ان کے حل کے لیے رہنمائی و اہم ہدایات جاری فرمائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض اہم اقدامات کی انجام دہی کے حوالے سے بھی قائد ملت نے رہنمائی فرمائی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کرم پاراچنار کے متاثرہ عوام کی امداد کے سلسلے میں جاری اقدامات سے بھی قائد محترم کو آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button