پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی کی چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار حسین نقوی سے ملاقات

علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام علماء کرام و مشائخ عظام پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، مملکت خداداد پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں اور ملک کے چپہ چپہ کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہیں

شیعہ نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال خصوصاً پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اور بھارتی مذموم عزائم پر گفتگو کی گئی۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام علماء کرام و مشائخ عظام پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، مملکت خداداد پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں اور ملک کے چپہ چپہ کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو بھلا کر قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور دشمن کی جانب سے حملہ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی صدر ایس یو سی ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی کا جنوبی پنجاب کا دورہ

دریں اثناء علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے علامہ شبیر حسن میثمی کو قم المقدسہ ایران میں رہائشی منصوبہ ’’امام علی نقی الھادی ؑ رہائشی کمپلیکس‘‘ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس پر انہوں نے بھرپور تعاون اور خوشی کا اظہار کیا اور الزہراء اکیڈمی کی جانب سے شائع شدہ کتب: دریچۂ سعادت (کامیابی کے راز)، عرفان (دُعائے عرفہ)، توحید مفضل اور جسم کے عجائبات پیش کیں۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی اپنی تالیف شدہ کتب ’’مسلم عائلی قوانین بمطابق فقہ جعفری‘‘، ’’موسوعہ قوانین اسلام‘‘ اور مفتی ہاشم نقشبندی کی تالیف شدہ کتاب: ’’اہل البیت علیہم السلام‘‘ پیش کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا امداد علی گھلو، مولانا فیاض مطہری، سید رفعت زیدی اور سید اخلاق اختر زیدی موجود تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button