پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمران علامہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے زہرا آکادمی اور شیعہ علماء کونسل کے تعاون سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے بحالی کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا سلسلہ مزید وسعت و بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ وفد میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا عابد رضا عرفانی، حجت السلام و المسلمین مولانا ملک امداد علی گھلو اور دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button