اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی نے ملت جعفریہ کے طلباء کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نےملت جعفریہ کے طلباء کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس او پاکستان کے بزرگ دوستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ زمانے میں نظام ولایت فقیہ ہی تشیع کی حفاظت کا ضامن ہے، دوستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں، تاکہ تشیع پاکستان میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں روسی صدر کا بیان خوش آئند،آزادی اظہار اور اہانت میں تمیز کرنا لازم ہے

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کے طلباء کو علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ علامہ شبیر حسن میثمی نے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button