پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونیوالے دھماکےکی مذمت کرتے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک جاری بیان میں پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ 28 شہید 150 زخمی
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ حساس اور ہائی سکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کریں،انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔