اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کےمجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کے لرزہ خیز واقعے پر رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ یہ واقعے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور یہ واقعہ کے پی میں امن کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ رزق حلال کمانے کی غرض سے اپنی دکانوں پر بیٹھے مقتولین پر دہشت گردوں کا دھاوا اور پھر فرار ثابت کرتا ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے تاحال عوام کو تحفظ جیسی بنیادی حق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں فوری خبر، کراچی میں شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کا الرٹ جاری کردیا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے حساس علاقے میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے اور اس واقعے کے مجرموں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر صوبے کے امن کو سبوتاژ ہونے سے بچایا جا سکے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہداء کے خانوادے سے تعزیت اور صبر کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button