پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی کی علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات، تنظیمی امور پر مشاورت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور حالیہ تنظیمی دورہ جات کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کنیز فاطمہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات منتخب

ملاقات میں ملکی سیاسی، مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر ایس یو سی کے سربراہ نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوروں کے مثبت نتائج پر مرکزی وفد کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے زہراء اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو موافق قرار دیتے ہوئے سربراہ اکیڈمی کی توفیقات میں اضافے کی دعا بھی کی۔

بعدازاں مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ موجود سید رفعت زیدی، دانش علی اور صفدر علی نے بھی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button