اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اہل تشیع کے علاوہ کسی نےمتنازعہ ”یکساں تعلیمی نصاب“ کے خلاف آواز نہیں اٹھائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کے ایک اہم اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی صاحب نے اپنی گفتگو میں ”ربا“ کے عنوان سے جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔

تاہم انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ اہل تشیع کے علاوہ دیگر مسالک کے علماء کی جانب سے حکومتی ”یکساں تعلیمی نصاب“ کے حوالے سے کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کی گئی جبکہ یہ بات واضح ہے کہ یہ نصاب نظریۂ پاکستان اور اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کے لئے وجود میں لایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں چولستان میں عوام پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں، وزیراعظم کرسی بچانے میں مصروف ہیں

علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اہلیانِ گلگت بلتستان ٹورازم کے فروغ پر خوش ہیں لیکن بجا طور پر ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بے حیائی اور مذہب و ثقافت کے خلاف ہونے والی چیزوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button