پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ شبیر میثمی کا تلہ گنگ کا دورہ، کارکنان سے خطاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دورے پر تلہ گنگ پہنچے۔ ان کے ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ کیا، جس کے بعد مرکزی وفد مدرسہ الحسنین پہنچا، جہاں مدرسے کے پرنسل سید عاشقُ حسین نقوی نے علماء سمیت مرکزی وفد کا استقبال کیا۔ بعدازاں علماء و کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے آرگنائزر علامہ اشتیاق کاظمی اور علامہ محمد تحسین بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ملک کی سیاسی اور مذہبی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ساتھ اخلاقی، سیاسی اور مذہبی اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button