
علامہ شبیر میثمی ملت تشیع کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ شبیر میثمی ملت تشیع پاکستان کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک مرتبہ پھرسرگرم عمل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میںشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی نے بزرگان کی کئی برسوں کی محنت کے بعد کراچی میں منعقد ہونے والی مشترکہ آزادی القدس ریلی سے شیعہ علماء کونسل کو علیحدہ کردیا۔جبکہ شیعہ علماء کونسل میں موجود کئی ذمہ دار افراد کی کوششوں کے باوجود شیعہ جماعتوں کے اس اتحاد اور مرکزی ریلی کو نقصان پہنچانے کیلئے شیعہ علماء کونسل کی الگ ریلی نکالی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں مزدور اللہ کا دوست ہے، ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، علامہ ساجد نقوی
اس کے بعد پنجاب میں ہونے والے انتخابات کیلئے PP-292 سے مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ شیعہ امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا کردیا اور یوں شیعہ ووٹ کو تقسیم کرکے کالعدم جماعتوں کی جیت کیلئے راہ ہموار کررہے ہیں۔
علامہ شبیر میثمی اس سے قبل بھی شیعہ تنظیموں اور اداروں میں اتحاد کی فضا کو خراب کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
ملت جعفریہ کا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سےمطالبہ ہے کہ ملت تشیع کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کو کنٹرول اور ان کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ دشمن کسی بھی موقع سے فائدہ اٹھا کر ملت تشیع کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔