پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شفقت شیرازی کی شیخ صادق نابلسی سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان کے شہر صیدا میں علامہ شیخ صادق بابلسی فرزند مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف نابلسی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ نے ملاقات میں فرزند مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف سے ان کے والد محترم کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ جن کا انتقال 14 جولائی 2023ء کو ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مرحوم آیت اللہ نابلسی تحریک امل لبنان کے بانی امام موسی الصدر، حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ شہید سید عباس الموسوی اور شیخ مقاومت اسلامی علامہ شہید شیخ راغب حرب کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب شہید علامہ سید عباس موسوی کو 1990ء میں تحریک جعفریہ پاکستان کی جانب سے کشمیر و فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی اور وہ اسلام آباد تشریف لائے تو مرحوم ایت اللہ شیخ عفیف نابلسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرحوم آیت اللہ نابلسی لبنان کے شہر صیدا میں امام جمعہ و سربراہ ہیئت علماء جبل عامل بھی تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ باہمی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مرحوم آیت اللہ نابلسی کی دینی و مقاومتی خدمات کو سراہا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button