پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شفقت شیرازی کی وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں سربراہ تحریک الحکمت سید عمار الحکیم سے ملاقات

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے وفد کے ہمراہ تحریک الحکمت کے سربراہ سید عمار الحکیم سے اتوار کے روز کو ملاقات کی۔

جس میں ملکی و عالمی صورت حال کو زیرِ بحث لایا گیا۔ اس ملاقات کی ابتدا میں سربراہ تحریک الحکمت کی خدمت میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سلام اور نیک تمناؤں کا پیغام پیش کیا اور پاکستان کی بدلتی صورتحال، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے طاقت کے زور پر ظلم و زیادتی، ملک میں شیعہ قوم کی مشکلات اور ریاست کا رویہ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ملک میں مداخلت، رجیم چینج کی سازش۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اس سے زیادہ جنگ جاری رکھنے کی توانائی نہیں رکھتا، صدر ہرتزوک

ایم ڈبلیو ایم کی ملک میں حالیہ سرگرمیاں، پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد، آئندہ آنے والے الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار، مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کے اصولوں پر پاکستان کا تاریخی موقف و قضیہ فلسطین کی حمایت اور پاکستانی زائرین و عاملین کی مشکلات سمیت دیگر متعدد موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

سربراہ تحریک الحکمت نے پاکستان کے بارے میں تفصیلی صورتحال سے آگاہ کرنے پر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور عراق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عراق نے مسئلہ فلسطین کو مدِنظر رکھتے ہوئے عراقی پارلمنٹ میں قانون پاس کیا کہ اسرائیل کیساتھ ہر قسم کے تعلقات قائم کرنا قانونی جرم ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ یورپ کی خود ساختہ وبا ہم جنس پرستی کو بھی قانونی جرم قرار دیا اور یورپ کی طرف سے آنے والے دباؤ پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا تہذیب و تمدن اور ثقافت اس چیز کی قطعی طور پر اجازت نہیں دیتے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button