حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کی جائے، اندرونی و بیرونی خلفشار سے بچا جائے اور کوشش یہ کی جائے کہ یکجہتی کے جذبے فروغ پائیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے، اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال اور مہنگائی عروج پر ہے اس کے خاتمے کیلئے کوششیں ہوں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مستحکم ،پرامن اورترقی کرتا ہوا پاکستان امریکہ کو ہضم نہیں ہوتا
علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں، افغانستان سے ہمارے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کو روکا جائے اور معاشی بحران ختم ہو کیونکہ عوام اس معاملے میں بہت پریشان ہوچکے ہیں، اگر بروقت ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو عوام کا اپنے اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا، لہٰذا ہمیں ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا اور عملی اقدمات کے ذریعے عوام کیلئے اچھے اقدامات کرنے ہونگے۔