پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اسلام آباد میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔ جامعہ الولایہ اسلام آباد آمد کے موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے جامعہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے مدرسہ کے طالب علموں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کی علمی صلاحیتوں کو سراہا۔مدرسے میں جدید عصری و مذہبی تعلیم کے امتزاج کی بھی تعریف کی اور دیگر مدارس میں بھی اس کی اہمیت پر گفتگو کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسینی کے مشن کی محافظ جماعت ہے

مولانا شہنشاہ نقوی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ ملاقات کے موقع پر مولاناسخاوت حسین قمی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button