
میرے مرنے کی آرزو رکھنے والو، میں جلدی مرنے والا نہیں، علامہ شہنشاہ نقوی کا ویڈیو پیغام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہسپتال سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں اسلام، پاکستان اور ملت تشیع کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میرے مرنے کی آرزو رکھنتے ہیں وہ سن لیں میں جلد مرنے والا نہیں ہوں۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ الحمدللہ اب طبیعت میں بہتری ہے مسلسل 3 مہینوں میں کثرتِ صفر کی وجہ سےطبیعت ناساز تھی۔ تمام احباب کا چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مقدس دعاؤں میں یاد رکھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکومت شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھے، علامہ راجہ ناصر عباس
یاد رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میںزیر علاج ہیں اور الحمد للہ تیزی سے رو بہ صحت ہیں۔
تمام مومنین ست درخواست ہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور تمام علماء حق کی صحت و سلامتی کیلئے ایک مرتبہ صلوٰت پڑھ دیں۔