پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسینؑ کا فرش عزا انسانیت کے لئے درسگاہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امام حسینؑ کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامت دین مبین اسلام کی ضروریات میں سے ہے، یہی وجہ ہے کہ خداوند متعال نے نبوت کے بعد امامت کو قرار دے کر ختم نبوت پر مہر تصدیق ثبت کردی اور رسول اکرم (ص) کی تعلیمات بذریعہ امامت قیامت تک جاری رہیں گی، خدا کے نمائندے اور رسولؐ کے جانشین بارہ آئمہؑ ہر دور میں انسانیت کی رہبری کا کام انجام دیتے رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آج دنیا بھر میں عالمی یوم علی اصغر ؑمنایا جارہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا ذکر کربلا کیا جائے گا اور یاد حسینؑ کا انعقاد ہوگا، اتنا ہی زیادہ وحدانیت پروردگار کا اثبات ہوگا اور اس ذات کی عبادت کا طریقہ و سلیقہ ہمیں آئے گا۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں، یہ امام حسینؑ کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے، اہلسنت تو ہماری جان ہیں، اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کئے جاسکتے اور یہی اسکا حسن ہے اور اس حسن کو مزید تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف آرمی آفیشلز اور گلگت میں ہونے والے سانحے کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، خداوند متعال تمام مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button