پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بےحسی افسوسناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز:نامور عالم دین اور خطیب اہل بیت (ع) علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہیں ہیں، شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بے حسی افسوس ناک ہے، 13 روز سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنے میں بیٹھے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزار قائد سے متصل احتجاجی دھرنے کے تیرہویں روز اپنے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ کیا لاپتہ افراد اس ملک کے شہری نہیں، لاپتہ افراد اگر کسی جرم میں ملوث ہیں تو آئینی و قانونی کاروائی کی جائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی ہمارا اولین مطالبہ ہے، ملک کے کسی بھی شہری کا اس طرح مسنگ ہونا آئین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو بتایا جائے کہ ان کے پیارے زندہ بھی ہیں یا نہیں، شیعہ لاپتہ افراد کی مائیں بہنیں اور چھوٹے بچے حکومت سے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا جائز مطالبہ کررہے ہیں، لاپتہ افراد میں نوجوان چھ چھ سالوں سے جبری لاپتہ ہیں، صبر اور استقامت کے ساتھ پر امن دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں ہم سے زیادہ پر امن اور محب وطن کوئی نہیں ہے، ہم آئین اور قانون کی عملداری چاہتے ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت عشرے کا آغاز ہوگیا ہے، ریاستی ادارے اس ماہ مبارک کی حرمت کا خیال کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button