پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی کے خانیوال میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

شیعہ نیوز:خانیوال کی ضلعی انتظامیہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خانیوال آغا سید ظہیر عباس شیرازی نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے ضلع میں داخلے پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو مجلس عزاء سے خطاب کیلئے خانیوال پہنچنا تھا۔ ذرائع کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو 5 اور 6 ستمبر کے دن مجلس عزاء سے خطاب کیلئے خانیوال کی تحصیل کبیروالا آنا تھا۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنمائوں نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی کہ مولانا شہنشاہ حسین نقوی گستاخ صحابہ ہے، اس نے ہمارے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں۔ اس پر کبیروالا آنے پر پابندی عائد کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال سید ظہیر عباس شیرازی نے سید شہنشاہ حسین نقوی کو اشتعال انگیز مقرر قرار دیکر ان کے ضلع میں داخلے پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button