اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ شہنشاہ نقوی کا وزیر اعظم کو پیغام، شہداء کے لواحقین کے مطالبات نہ مانے کی صورت میں ملک جام کرنے کا اعلان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آج شام تک کا وقت دیتے ہیں ۔ عمران خان شیعہ ہزارہ مظاہرین کے پاس کوئٹہ آئیں ان کے مطالبات سنیں اور پورے کریں ۔
بصورت دیگر ہم پورےملک کو جام کرکے پارلیمنٹ ہاؤس، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز اور گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نامور شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنے کےشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ گذشہ چار روز سے کوئٹہ میں ہماری مائیں ، بہنیں، شدید سردی کے عالم میں بےگناہ شہیدوں کی میتوں کے ساتھ دھرنا دیئے بیٹھی ہیں ۔ ہم نے حکومت کو شام تک مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو پوری قوم ملک بھرکو جام کرنےکیلئے تیار رہے ۔ ہم کسی صورت اپنے قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔