پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی نے سابق آرمی چیف کی خدمات کو سرہاتے ہو ے نئے چیف سیدعاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام،سربلندی، سرفرازی کی امید دی

شیعہ نیوز :معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالارجناب محترم لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام،سربلندی، سرفرازی میں مفید ثابت ہوگی۔نئے سپہ سالار کی تقرری نظریاتی اور زمینی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سیاسی بحران کے بہتر حل کی تلاش میں مفید ثابت ہوگی۔محترم جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہیںجنرل قمر جاوید باجوہ کی آخری تقریر میں کیا گیا اعلان، پاکستان کے استحکام اور سربلندی کے لیے ضروری اور مفید ثابت ہو گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعلان کہ پاک فوج آئین اور قانون کے مطابق اپنے اُمور کو انجام دیتی رہے گی اور ملکی سیاسی امور میں مداخلت سے گریزاں رہے گی، جیسا اعلان اور اعادہ پاکستان کے استحکام اور سربلندی کے لیے ضروری اور مفید ثابت ہو گاہم، چیف آ ف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کو اس عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیںہم ملکی سالمیت کے لیے دُعا گو ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button