پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطح پر زیارت کو قبول کیا جارہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ گستاخ امام زمانہ ملعون ستار جمالی کے کیس میں قانونی سقم کو دور کرنے کی ضرورت ہے، قانونی سقم کے باعث یہ کیس سائبر کرائم کے پاس چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توہین رسالت ، توہین اہلبیت اور توہین صحابہ کا قانون موجود ہے جس میں گستاخ کی سزا معین ہے، ملعون ستار جمالی کو بھی اس ہی قانون کے تحت سزا ملنی چاہیئے۔

زائرین پالیسی کے حوالے سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطح پر زیارت کو قبول کیا جارہا ہے اس سے قبل زیارت کو بدعت کہنے والوں کا راج ہوا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کے علماء اور عمائدین کی کوششوں سے یہ مرحلہ ممکن ہوا اور انشاءاللہ جلد ہی زائرین کو اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button