اسلام آباد، علامہ سبطین کاظمی کوبلا جواز گرفتار کرنے کی کوشش ناکام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر علامہ سید سبطین کاظمی اور ان کی اہلیہ کو جہاز سےبلا جواز گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر علامہ سبطین کاظمی اور ان کی اہلیہ نے مزاحمت کی، سیکیورٹی اہلکار وارنٹ نہ ہونے کےسبب جہاز سے واپس روانہ ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ اے ایس ایف(ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس) اور ایف آئی اے اہلکاروں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر جانے کے لئے اتحاد ایئر لائن کے جہاز میں سوار علامہ سید سبطین کاظمی کو جہاز سے باہر لے جا کرگرفتار کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق جہاز روانگی کےلئے تیار تھا کہ آٹھ بجکر دس منٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس اور ایف آئی اے کے اہلکار جہاز میںآگئے۔
اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس افسر کی ہدایت پر اہلکاروں نے علامہ سبطین کاظمی سے ان کے موبائل فونز چھین کر انھیں کلیئرنس کے بہانے جہاز سے باہر آنے کا کہا، جس پر علامہ سبطین کاظمی کی اہلیہ نے معاملے کی حساسیت کو بہانپتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی وڈیو بنانا شروع کر دی۔ مسلح اہلکار علامہ سید سبطین کاظمی کو جہاز سے زبردستی باہر لے جانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن علامہ سبطین کاظمی کی مزاحمت اور ان کی اہلیہ کی جانب سے وڈیو بنائے جانے پر مسلح اہلکار جہاز سے واپس روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ علامہ سید سبطین کاظمی حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون مولانا اعظم طارق قتل کیس میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد گزشتہ سال باعزت بری ہوگئے تھے۔