پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
تحریک جعفریہ کی بحالی کیلئے تحریک لبیک جیسا راستہ اختیار کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک لبیک کو بحال کیا جاسکتا ہے تو تحریک جعفریہ کو بھی بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست تحریک جعفریہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں تحریک لبیک کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی بلیک میلنگ، پابندی ہٹانے کا مطالبہ، دھمکی آمیز ویڈیو دیکھیں
علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ثابت ہوگیا حکومت آئین اور قانون کی بات ماننے کی بجائے ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔مجبور کیا جا رہا ہے کہ ٹی جے پی بحالی کے لئے تحریک لبیک جیسا راستہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نومبر 2016ءکے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔