زائرین کے مسائل کے حل کیلیئے علامہ سبطین سبزواری کی صدر پی ٹی آئی سے ملاقات
زائرین کے مسائل کے حل کیلیئے علامہ سبطین سبزواری کی صدر پی ٹی آئی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماکونسل پنجاب کے وفد کی صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر قیادت صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب اعجاز احمد چودھری سے ملاقات۔ وفد میں حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن، ملک شوکت علی اعوان صدر شیعہ علماء کونسل لاہور سٹی اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل لاہور شامل تھے۔ علامہ سبطین سبزواری نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زائرین کے مسائل اور مشکلات کی تفصیلات بتائیں۔
حافظ کاظم رضا نقوی نے لاہور ایکسپو قرنطینہ سنٹر کے زائرین حوالے سے بتایا کہ تین دن سے سیمپل بھجوائے گئے ہیں مگر لیب رپورٹس جاری نہیں کر رہی۔ قاسم علی قاسمی صدر شیعہ علماکونسل لاہور ڈویژن نے شیخوپورہ سول ہسپتال میں بارہ زائرین کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے پاس ایسے زائرین موجود ہیں جو 28 فروری سے 13 مارچ تک تفتان میں وفاقی حکومت کا مہمان بنایا گیا وہاں سے ٹسٹس نیگیٹو آنے گھروں کو بھیجا گیا مگر 14 مارچ کو پنجاب حکومت نے راستے میں روک کر ملتان قرنطینہ کیمپ میں رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ 4 اپریل تک ملتان میں رہے دونوں رپورٹس نیگیٹو آنے پر گھروں کو بھیجا گیا مگر پنجاب کے تمام اضلاع نے ان زائرین کو گھروں کی بجائے اپنے قرنطینہ کیمپ کے مہمان بنا لیا، جو 14 مارچ سے آج 14 اپریل تک پنجاب حکومت کے پاس ہونے کے باوجود رپورٹ نیگیٹو آنے کے باوجود گھروں کو روانہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں زائرین کے سیمپل نہیں لیے جا رہے نہ ہی زائرین کو صاف پانی اور مناسب کھانے کی سہولت دی جا رہی ہے۔ اس متعلق اعجاز چودھری نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کو فون کر کے زائرین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہدایت کی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ کو جب ہماری ضرورت ہوتی ہے تو یاد کرتی ہے، مگر جب ہمیں انتظامیہ کی ضرورت ہو تو تعاون نہیں کیا جاتا، جس کیلئے کرونا وبا کے فوری بعد اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور سب مسائل کا حل کیا جائے گا۔