عمران خان کو مکتب اہل بیت اطہارؑ سے دشمنی کی سزا ملی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ہمیشہ کا اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ سے منسلک ہے، دنیا کے ظاہری سیاسی اقتدار کو آخر زوال آ کر ہی رہتا ہے، مگر ہر حکمران کی انصاف پر مبنی پالیسیاں ہی اسے عوام میں زندہ رکھتی ہیں، جبکہ ظالمانہ پالیسیاں اسے سیاسی طور پر ختم کر دیتی ہیں۔
عمران خان کو یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں مکتب اہل بیت اطہارؑ سے دشمنی کی سزا ملی ہے اور وہ اقتدار سے محروم ہوگئے ہیں۔ جب عمران خان نے مخصوص ناصبی سوچ کو قوم پر مسلط کرنے اور اہلبیت اطہار ؑکا نام مٹانے کا آغاز کیا، اس وقت سے عمران خان اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آگیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور کسی کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے
لاہور میں رہنماوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسی طرح نام نہاد متنازع "بنیاد اسلام بل” خفیہ طریقے سے منظور کروانے کے وقت سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ ان شاء اللہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بھی وزیراعلیٰ بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، وہ اسپیکر بھی نہیں رہ سکیں گے۔
علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کے دشمن دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتے، اس حوالے سے دختر رسول حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخ اور یزید کی حمایت کرنیوالے ملاوں کا انجام بھی دیکھ لیں۔