پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

ملک کا غریب مزدور، طالبعلم، محنت کش اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے طوفان میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، پروٹوکول، سرکاری جہاز، قافلے اور پرتعیش محلات عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں

شیعہ نیوز : وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ظالمانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے۔

ملک کا غریب مزدور، طالبعلم، محنت کش اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے طوفان میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، پروٹوکول، سرکاری جہاز، قافلے اور پرتعیش محلات عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ منافق چہرے ہیں جو قوم کے سامنے جعلی مسکراہٹیں اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں، مگر پسِ پردہ عوام کی کمائی پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طاغوتی مفتیوں کی شرمناک وراثت منافقت، تکفیر اور اسرائیلی بربریت کا جواز

آئی ایم ایف کی غلامی میں سر جھکانے والے یہ حکمران عوام کے مجرم ہیں۔ قرضے لے کر ان کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہنا کھلی بد دیانتی اور سنگدلی ہے۔ عوام کا صبر اب ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات کی سنگینی کی ساری ذمہ داری اس کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے پر عائد ہوگی۔

اس عوام دشمن معاشی ایجنڈے اور منافقانہ طرزِ حکمرانی کا انجام عبرتناک ہوگا۔ تاریخ ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، جو عوام کا حق چھین کر اپنی عیاشیوں اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے ملک کا مستقبل گروی رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button