پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فارم 47 کی حکومت عوامی طاقت سے گرا دیں گے، علامہ سید علی رضوی

گلگت بلتستان میں آئندہ بھی فارم 47 کا کھیل کھیلنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، انجنیئر اسماعیل کی پوزیشن قابل رحم ہے، اس لئے وہ کسی معجزے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ خلائی مخلوق سے مدد مانگ رہے ہیں، ان کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے مگر ہم نے اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی رضوی نے صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "جی بی میں اگلی حکومت انہیں (پیپلز پارٹی) دینے پر اتفاق ہو گیا ہے”۔

علامہ سید علی رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انجنیئر اسماعیل کا بیان عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، وہ ایسا کہہ کر عوامی مینڈیٹ کو روندنے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور ان کا بیان آئندہ بھی فارم 47 کی آمرانہ حکومت لانے کا الارم ہے، مگر ہم فارم 47 کی آمرانہ حکومت لانے کا خواب دیکھنے والوں کے سارے منصوبے عوامی طاقت سے ناکام بنا کر گرا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کے ٹھیکیدار یا گاندھی کے بندر؟ کعبۃ اللہ کی توہین پر آنکھ، کان اور زبان بند

علامہ سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل  نے متنازعہ بیان دیکر اداروں کے کردار پر بھی سوال اٹھا دیا، انہیں وضاحت کرنا ہوگی کہ ان کے ساتھ حکومت دینے کا وعدہ کس نے کیا ہے؟ خفیہ ڈیل میں اور کیا کچھ طے ہوا ہے؟ گلگت بلتستان کی حساسیت کا سب کو اندازہ ہے، گلگت بلتستان میں آئندہ بھی فارم 47 کا کھیل کھیلنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، انجنیئر اسماعیل کی پوزیشن قابل رحم ہے، اس لئے وہ کسی معجزے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ خلائی مخلوق سے مدد مانگ رہے ہیں، ان کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے مگر ہم نے اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے، ان کے بیان نے ہمیں بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے مجبور کر دیا، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں پہلے ہی باور کرایا، انشا اللہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں گلگت بلتستان میں عوام دشمنی میں کیا کچھ کیا ہے، لوگوں کو اچھی طرح یاد ہے، یہاں کے باشعور لوگ کسی کو اداروں کو کرپشن کا گڑھ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button