پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ سید باقر عباس زیدی کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر ملک دشمن عناصر کے نشانے پر ہے،جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے آگے بے بس ہیں ۔

زرائع کے مطابق صوبائی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے اپنے تعزیتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی جامع مسجد قاسم میں بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم جانوں کی ضیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر ملک دشمن عناصر کے نشانے پر ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان کی صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کان پر جوں تک نھیں رینگ ر ہی۔ علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان پہلے ہی اپنی ایک اہمیت رکھتا تھا لیکن اقتصادی راہداری پراجیکٹ (CPEC)کے قیام کے بعدعالمی دنیا کی نظر میں بلوچستان کی اپنی ایک پہچان اور وقار بن رہا ہے،اور دنیا بھر کے ممالک اور انٹرنیشنل ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں،لیکن دوسری جانب صوبہ بلوچستان باالخصوص کوئٹہ شہر میں آئے دن دہشتگردانہ کاروائیوں کی وجہ سے دنیا کے سامنے پاکستان باالخصوص بلوچستان کاانتہائی منفی تاثر جا رہا ہے۔کوئی بھی ملک یا ادارہ ان دہشتگردانہ کاروائیوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان خصوصاًبلوچستان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کرے گا،جو کہ دشمن یعنی امریکہ،بھارت اور اسرائیل کی جیت اور پاکستانی کی ناکامی ہے۔

علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورا بلوچستان ملت جعفریہ کے لہو سے سرخ رہا ہے،اور ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف بھرپور اور بے رحمانہ فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاک فوج ہی ہے کہ جو وطن عزیز کو ان انسانیت کے بدترین دشمنوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ علامہ باقر عباس زیدی نے بم دھماکے میں شھید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button