اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، علامہ سید حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا، ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہے، فرزند رسولؑ اور آپ کے انصار نے قلت میں ہونے کے باوجود بہادری اور شجاعت کی جو داستان رقم کی آج ساری انسانیت انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا ہمیں گزشتہ حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، اس سلسلے میں عتبات عالیہ جانے والے زائرین کے لئے پالیسی کو پیش کردہ تجاویز و آراء کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button