پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃکسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، علامہ جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے

شیعہ نیوز :صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ ومہتمم جامعہ عروۃالوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب میں کہا کہ یہ تعلیمی بورڈ دینی مدارس کے روایتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، معیاری امتحانی نظام تشکیل دینے، تحقیق و تدریس کو فروغ دینے، علماء و فضلاء کی تربیت، اور دینی و عصری علوم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجمع المدارس کسی ایک مکتبِ فکر تک محدود نہیں، بلکہ تمام مسالک کے علماء، طلبہ اور مدارس کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ سب اس علمی و فکری ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ تمام علماء، مراکز، جامعات، مدارس، کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ہر طرح کے علمی، تحقیقی اور دینی تعاون کیلئے آمادہ ہے اور تمام مسالک و مذاہب کے اکابرین علماء و اساتذہ سے استفادے کیلئے تیار ہے اور ہمیشہ ملکی استحکام، قومی وقار، وحدت، اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں رہا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے مزید اعلان کیا کہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کی مجلس عاملہ کا چوتھا سالانہ اجلاس 18 فروری کو مرکزی دفتر جامعہ عروۃالوثقی، لاہور میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ممتاز علمی و فکری شخصیات، ملحق مراکز کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور مجلسِ شوریٰ کے اراکین شرکت کریں گے، جہاں الحاق شدہ مدارس اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اسناد و اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button