پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سید صادق رضا تقوی مجلس علمائے شیعہ سندھ کے صدر منتخب ہوگئے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے مجلس علمائے شیعہ صوبہ سندھ کاتنظیم سازی اجلاس امام بارگاہ کربلا دادن شاہ حیدر آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی ، اجلاس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرعلمائے کرام نے علامہ سید صادق رضا تقوی صاحب کوکثرت رائے سے مجلس علمائے شیعہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا،ان سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے حلف لیا۔

اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ عیسیٰ امینی سمیت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،علامہ مختار امامی ، علامہ اصغر شہیدی، علامہ صادق جعفری ، سرپرست مدرسہ مشارالعلوم و خطیب مسجد ابوالفضل العباس علامہ سید حیدر عباس زیدی، ضلعی رہنماء ایم ڈبلیوایم علامہ گل حسن مرتضوی ، علامہ ملازم حسین، مولانا ساجد علی ساجدی و دیگر بھی شریک تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button