
علامہ سید ساجد علی نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فرقہ واریت کی سرکوبی، بین المسالک ہم آہنگی اور پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا, دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس کے خلاف مؤثر اور مشترکہ قومی حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا
شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی مذہبی و سیاسی صورتحال، اتحاد امت، فرقہ واریت کے خاتمے، دہشتگردی کے خلاف قومی جدوجہد، فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فرقہ واریت کی سرکوبی، بین المسالک ہم آہنگی اور پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا, دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس کے خلاف مؤثر اور مشترکہ قومی حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اور مسلم اُمہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں یکجا ہو کر مؤثر آواز بلند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر تم یزید کو برا کہو گے تو ہم بھی اہلبیتؑ کو برا کہیں گے، گستاخ ناصبی حافظ عبدالخالق بھٹی
کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل یقینی بنائے۔
ملاقات میں مرکزی نائب صدر شیعہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، محترم اسلم غوری، محترم اویس نورانی، حافظ عبد الکریم سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں