دنیا

امریکی خبررساں ویب سائٹ کی مبینہ رپورٹ "ایک گندا سیاسی کھیل”، روس

شیعہ نیوز: روس کی وزارت خارجہ نے "ایکسیئس” خبررساں ویب سائٹ کی گزشتہ روز کی رپورٹ کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر کہ "ایران اور امریکہ کے تعاون کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے، روس کے صدر نے تہران سے یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی درخواست کی ہے” سراسر جھوٹ اور ایک گندا سیاسی کھیل ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے "ایکسیئس” آنلائن جریدے کی اس رپورٹ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں کشیدگی بڑھانے والا اقدام اور مغربی دنیا کا ایک اور گندا سیاسی کھیل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید عباس عراقچی: نیتن یاہو کون سا نشہ کررہا ہے؟

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ایران کے ایٹمی پروگرام کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے اور اس سلسلے میں سہولت کاری اور ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ سے معلومات کے درست ذرائع سے خبر حاصل کرنے اور جعلی خبروں سے دور رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایکسیئس ویب سائٹ کی گزشتہ روز کی اس خبر کے بعد، ایران کے سفارتی ذرائع نے بھی اعلان کیا تھا کہ نہ ایران کو ایسی کوئی درخواست موصول ہوئی ہے نہ ہی تہران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button