دنیاہفتہ کی اہم خبریں

القاعدہ برصغیر کا کمانڈر ابو محمد التاجکی آپریشن میں ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ برصغیر کا کمانڈر ابو محمد التاجکی ہلاک ہوگیا۔

کابل میں افغان نیشنل انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا میں انجام پانے والے ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ابو محمد التاجکی ہلاک ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی اتحادی جنگی طیاروں نے اپنے ہی فوجیوں پر بمباری کردی

بیان کے مطابق پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں پیدا ہونے والا ابومحمد التاجکی القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر تھا اور القاعدہ – طالبان کے مشترکہ خونریز حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور اسلحہ کی سپلائی کا انچارج تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابومحمد التاجکی غزنی، لوگر اور زابل میں دہشت گردوں کے متعدد ٹریننگ کیمپ بھی چلا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button