اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، القائدہ کا تربیت یافتہ خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار

کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گرد سے اہم دستاویزات، حساس مقامات کے نقشے اور حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مواد برآمد کیا گیا ہے

شیعہ نیوز : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے تربیت یافتہ دہشتگرد محمد ثاقب کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد محمد ثاقب باجوڑ میں ایف سی کیمپ پر حملے اور افغانستان کے صوبہ کنڑ میں امریکی فوج پر حملے میں ملوث رہا ہے۔ دہشتگرد کا تعلق القاعدہ کے ساجد مرتضیٰ گروپ سے ہے اور وہ ملک میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محمد ثاقب لاہور میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا، جس کی اطلاع حساس اداروں کو موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان: ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عون رضا انجم ایڈووکیٹ ملتان کے نئے آرگنائز مقرر

کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گرد سے اہم دستاویزات، حساس مقامات کے نقشے اور حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگرد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق محمد ثاقب کی گرفتاری سے دہشتگردی کی ممکنہ بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے، اور اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے مکمل نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button