مشرق وسطی

القسام بریگیڈ کی شہید جنرل سلیمانی پر امریکی حملے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کی عراق میں امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے پوری زندگی انسانی حقوق، آزادی اور قابض اورغاصب دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے میدان جہاد میں صرف کی۔ القسام بریگیڈ ان کی جہاد آزادی اور مزاحمت کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی قضیہ فلسطینی کی حمایت پر مبنی خدمات اور مزاحمت کی حمایت پرمبنی جدو جہد مظلوم فلسطین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بزدلانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے خطے میں مزاحمت کی تحریکیں کم زور نہیں ہوں گی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اور صیہونی منظم طریقے سے مزاحمتی قوتوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

القسام بریگیڈ نے قاسم سلیمانی کی شہادت پرایرانی قوم اورعراقی مجاہدین کی شہادت پرعراقی مجاہدین کی شہادت پرعراقی قوم سے تعزیت اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button