مشرق وسطی

آل سعود کی بڑھتی ہوئی اخلاقی بے راہ روی پر علماء کا احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے جید علماء کی کونسل کے تین ارکان نے ملک میں بڑھتی ہوئی اخلاقی بے راہ روی پر احتجاج کرتے ہوئے کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

سعودی عرب میں سرگرم سیاسی کارکن اور یونیورسٹی کے پروفیسر سعید بن ناصر الغامدی نے ان تینوں علما کا نام لئے بغیر اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ان علماء کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی اخلاقی بے راہ روی پر انہیں بولنے کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

اس درمیان سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے صارفین نے، ملک کے سیاحت اور نیشنل ہیری ٹیج کے ادارے نے مساجد کی بے حرمتی کر دی ہے جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے اور سعودی عرب میں تفریحی ادارے کے پروگراموں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

سعودی عرب کے سیاحت اور نیشنل ہیری ٹیج کے ادارے نے ایک میوزک پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں امریکا کی فحش گلوکارہ کو دعوت دی گئی ہے۔ سعودی حکومت کے اس اقدام پر ملک میں شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں سیاحت اور نیشنل ہیری ٹیج کا ادارہ، ان اداروں میں شامل ہے جنھیں بن سلمان نے ملک میں اصلاحات لانے کے لئے تیار کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button