دنیاہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کی حکومت وحشی ہے۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینیئر امریکی سینیٹر اور نامزد صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی حکومت کی حمایت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دراصل ریاض میں قائم ایک وحشی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام کو بمبوں کی نہیں انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ میں امریکی تعاون ختم کرانے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکل کر ہی یمنی عوام کو نجات دلائی جاسکتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button