مشرق وسطی
لبنان کی دفاع کے لئے ہر سطح پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں: امل تحریک
لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بیری نے امام موسی صدر کے اغوا کی پنتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور ملکی مقدس سرحدوں کے دفاع کےلئے امل تحریک ہر سطح پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے لبنان میں صدارتی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدراتی مشکل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی تاکید کرتے ہیں کہ اس مشکل کا حل کسی نامزد شخص کو تھونپنا، آئین کی خلاف ورزی اور اس کو کھٹائی میں ڈالنے سے نہیں نکلے گا۔