پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
امن و امان کے قیام اور حکومت کی رٹ منوانے کے لیے داعش، لشکر جھنگوی جیسے نظریہ سے چھٹکارا ضروری ہے:صاحبزادہ حامد رضا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نےنے ڈی چوک اسلام آباد پر شہدائے کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنے میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثا ءکی حمایت مسلکی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا تقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پورے بلوچستان کے اندر فوری طور پر بھرپور آپریشن کا حکم دیں۔ داعش ایک نظریے کا نام ہے جو کہیں لشکر جھنگوی، کہیں بوکوحرم اور کہیں کسی اور نام سے سرگرم ہیں۔امن و امان کے قیام اور حکومت کی رٹ منوانے کے لیے ان سے چھٹکارا ضروری ہے۔