مشرق وسطی
امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے، قطر ی وزیر خارجہ
شیعت نیوز: قطری وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ اور ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کےساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور امریکہ کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ کشیدگی اور تنازعات کسی ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں۔
آل ثانی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تہران اور واشنگٹن جنگ کے خواہاں نہیں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک براہ راست ملاقات سے تمام تنازعات حل ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی معیشت پر بہت دباؤ ہے اور ایران نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی ہے اور اب بھی مزاحمت کے اپنے راستے کو جاری رکھے گا۔