مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا حامی اور خالق ہے، ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو عالمی سطح پر دہشت گردی کا حامی اور خالق قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کل رات امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اور تاکوس Morgan Ortagus کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ آپ نے سنا ہے کہ وہ ملک جو بذات خود عالمی سطح پر شرارت کا محور ہو،یکطرفہ پالیسی پر عمل پیرا ہو اور دہشت گردوں کا حامی اور انہیں کا مالی امداد فراہم کرنے والا ہو اس قسم کی باتیں اس کے منہ سے کیا عجیب نہیں لگتیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے چوتھے قدم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران پر دباو بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button