
امریکہ اور برطانیہ کا تل ابیب کی حمایت میں یمن پر پھر سے حملہ
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی حمایت اور غزہ کے عوام کی نسل کشی میں امریکہ اور برطانیہ کے جارح اتحاد کے طیاروں نے ایک بار پھر یمن کی سرزمین کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
المیادین نیوز چینل نے بتایا ہے کہ امریکی اور برطانوی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر نئے حملے شروع کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم القدس کو صیہونیوں کے خلاف ایک سیاسی طوفان بن جانا چاہئے، حجت الاسلام علی اکبری
امریکی اور برطانوی جارحیت پسندوں نے اس سے قبل الحدیدہ کے الجبانیہ اور الفازہ کے علاقوں پر کم از کم 10 حملے کیے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے اسی طرح السبعین کے علاقے النہدین پر دو بار اور سنحان کے علاقے جربان پر تین بار بمباری کی اور مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں المنیرہ کو پانچ بار جارحیت کا نشانہ بنایا۔
دوسری طرف یمن کی انصار اللہ کے رہنما "عبدالملک الحوثی” نے گذشتہ رات اپنے خطاب میں کہا: یمنی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی حمایت میں 18 میزائل اور ڈرون آپریشن کیے ہیں اور یمنی فورسز کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک یہ تعداد 479 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "امریکیوں نے ہم پر غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیاں بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالا، لیکن ہمارے پاس مستقبل میں دشمن کو مزید سخت جواب دینے کے زبردست اور حیران کن منصوبے ہیں۔” ہم فوجی سطح پر مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے جنگی آپشنز میں اضافہ ہو رہا ہے۔