دنیا

امریکہ اور طالبان کے ایک دوسرے پر الزامات

شیعہ نیوز: امریکہ اور طالبان نے ایک دوسرے پرامن معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے ہیں۔

طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں بمباری کرکے امریکی فضائیہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

طالبان ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکہ کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور بمباری کے نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ مذاکرات امن کیلئے تاریخی موقع ہیں جسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے ۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان معاہدے اور امریکہ افغان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے، معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات اور اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امریکہ طالبان معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

طالبان نے حال ہی میں ہلمند میں حملے کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کی ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کےلیے ان کی پوزیشنز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button