دنیا

امریکہ اپنے اتحادیوں کو امریکی اسلحہ خریدنے پر مجبور کر رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس کی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ یورپی ملکوں اور نیٹو میں اپنے اتحادیوں پر امریکی اسلحہ خریدنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

مقامی اخبار کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملکوں کو مضبوط بنائیں اور اپنے سامان حرب کو اقتصادی اور سیاسی توانائیوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔

پارلی کا اشارہ امریکہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی جانب تھا۔ امریکہ نیٹو کے رکن ملکوں کو مذکورہ طیاروں کی خریداری کا پابند بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فرانس کی وزیر دفاع نے نیٹو اور روس کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button