امریکہ کا نیا کھیل، داعشی دہشتگردوں کی عراق منتقلی کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی رکن پارلمان کا کہنا ہے کہ امریکہ داعشی عناصر کو اپنے طیاروں کے ذریعے عراق منتقل کر رہا ہے۔
عراقی ارکان پارلمان کو داعشیوں کی عراق منتقلی کے لئے امریکی اقدامات کے بارے میں خطرناک اور موثق رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
العہد نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی امور سے متعلق کمیشن کے رکن بدر الزیادی نے کہا ہے کہ ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی طیارے داعیشیوں کو عراق منتقل کر رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکورٹی اور دفاعی امور کے کمیشن میں ان ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی افسران سے اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کو کہا ہے۔ بدرالزیادی نے مزید کہا کہ ایک عراقی سیکورٹی افسر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے لئے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکی طیاروں کے ذریعے داعشیوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
جب سیکورٹی افسر سے پوچھا گیا کہ آپ اقدام کیوں نہيں کرتے تو اس عراقی سیکورٹی افسر نے کہا کہ ہم صرف دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں کچھ کرنے کی پوزيشن میں نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ عراق میں داعش کا قلع قمع کر دئے جانے کے بعد امریکی دہشتگرد ایک بار پھر اس تکفیری و صیہونی ٹولے کو عراق میں باضابطہ طور پر سرگرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ عراق کی مزاحمتی قوتیں یہ واضح اعلان کر چکی ہیں کہ اب نہ صرف داعشی عناصر بلکہ انکے سرغنہ امریکہ کی بھی کوئی جگہ ملک میں نہیں رہ گئی اور اگر وہ خود عراق سے نہیں نکلتے تو انہیں عراق اور خطے کی استقامتی و مزاحمتی قوتیں باہر نکلنے پر مجبور کر دیں گی۔