مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کی جنگ میں امریکہ کو شکست اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا، جنرل سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے غزہ میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کے قتل عام کو امریکہ کے لئے مایہ شرمندگی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ غزہ کے واقعات اور جرائم امریکی سماجی، اخلاقی اور فوجی شکست اور شرمندگی کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وحشیانہ جرائم کی مرتکب ہوئی ہے/ اس کے حامیوں کا عالمی عدالت میں مواخذہ ہونا چاہیے

انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے کہ غزہ میں بے گناہ اور معصوم سویلین کے قتل عام میں امریکہ مکمل شریک ہے۔ امریکی حکام خوش فہمی میں ہیں کہ دنیا کے لوگ غزہ میں امریکی جرائم اور صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی سے لاعلم ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ غزہ میں امداد کے نام پر ہوائی جہازوں سے کچھ پیکٹ پھینک کر خود کو فلسطینی عوام کا حامی اور ہمدرد ظاہر کرنا چاہتا ہے لیکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو مسلسل ہتھیار فراہم کیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button