دنیا

امریکہ ہی افغانستان میں بدامنی اور بحران کا ذمہ دار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں بدامنی اور بحران کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیا ہے۔

افغانستان کے صدر سابق صدر حامد کرزئی نے جمعرات کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کے سلسلے میں امریکہ کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں امریکہ اور دیگر ملکوں کی سودے بازی ہی اس ملک میں بدامنی اور بحران کا باعث بنی ہے ۔ سابق افغان صدر نے امریکہ کو افغانستان میں جنگ کی آگ بھڑکنے کا اصل ذمہ دار بتایا اور تازہ صلح مذاکرات کا بانی بھی قراردیا ۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان کے امن کے عمل میں بارے میں امریکہ کا رویّہ صحیح نہیں ہے اور اس بار بھی یہ مذاکرات ناکام ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اس طرح کے امن سمجھوتے کے بعد ملک کو مزید بدامنی کا شکار دیکھنا نہیں چاہتے ۔

حامد کرزئی نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ افغانستان کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دیگر ممالک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ دوہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے بعد اس ملک میں بدامنی اور بحران میں شدت پیداہوئی ہے اور افغان عوام اپنے ملک سے غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button