دنیا

امریکہ تاریخی زوال سے دوچار: نیکولس مادورو

شیعہ نیوز:وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبیئن علاقے میں ایک نئی ترقی پسند لہر چل پڑی ہے جس نے تمام امریکی پالیسیوں اور نام نہاد اتحادوں کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں جسے واشنگٹن نے ہمیشہ حقارت کی نظر سے دیکھا تھا، بائیں بازو کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں ۔

وینزویئلا کے صدر نے کہا کہ امریکہ اب ایک ایسے تاریخی زوال کے راستے پر چل نکلا ہے جس سے واپسی ناممکن ہے۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں کو بھی تنزلی کا شکار قرار دیا۔

نیکولس مادورو نے کہا کہ برازیل میں لولا دا سیلوا اور کولمبیا میں گوستاو پیترو کی حکومت آنے کے بعد کاراکاس نے ان دو ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے سن دو ہزار چوبیس میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دس جنوری سن دو ہزار پچیس کوعوام کا منتخب صدر حلف اٹھائے گا اور اس طرح وینزویلا میں امن اور جمہوریت کا بول بالا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button