اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ ایران جنگ ہوئی تو ہمیں ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا

امریکا ایران کیساتھ جنگ کرکے خطے میں نیا فتنہ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئیر رہنما میاں افتخار حسین نے ایک نجی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کیساتھ جنگ کرکے خطے میں نیا فتنہ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ خطہ کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم پہلے ہی افغانستان اور عراق کی جنگ کی قیمت اٹھا رہے ہیں، ایسے میں امریکا نیا فتنہ کھڑا کرنا چاہتا ہے، جسے روکنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، باقی میں ایران سے بھی کہوں گا کہ وہ فوری طور پر اپنے ہمسائیوں سے تعلقات کو مزید بڑھائے، تاکہ اللہ نہ کرے جنگ ہو تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوں یا اس جنگ کو ٹالنے میں کردار ادا کرسکیں۔ ہمارے جذبات ایران کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button